ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف نے عدالت میں پیشی کے وقت ججز کی کلاس لے لی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم سمجھوتہ کرنے والے لوگ نہیں اور کیا پی سی او ججز ہمیں اخلاقیات کا درس دیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی کرپشن میں ملوث نہیں، دل اور نیت صاف ہو تو اللہ ساتھ دیتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ جج صاحبان جو زبان استعمال کر رہے ہیں، میرا نہیں خیال  کہ انہیں زیب دیتا ہے،  یہی زبان عمران خان بھی استعمال کر رہے ہیں، اگر چیف جسٹس بھی استعمال کریں تو ان کی اور عمران خان کی زبان میں کیا فرق رہ جاتا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم برداشت کرتے ہیں، پرویز مشرف کے زمانے میں جن ججز نے ان کا حلف لیا وہ ججز ہمیں اخلاقیات کا درس دیں، یہ زیب نہیں دیتا، اس طرح کے درس قبول کرنے کے لئے تیار نہیں اور کسی پاکستانی کو بھی قبول نہیں کرنا چاہیے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ یہ لوگ ٹیڑھی بنیاد پر دس منزلہ عمارت تیار کرنا چاہتے ہیں اور اب مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانا چاہتے ہیں تاہم میں ایسے فیصلوں کو نہیں مانتا۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ حکومت نواز شریف کو بچانے کے لئے عدلیہ پر ایک اور این آر او کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں