ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیٖڈین وزیراعظم کوتاج محل دیکھ کروالد یادآگئے

آگرہ: بھارت کے دورے پر موجود ہردلعزیز کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کو آگرہ کی پہچان تاج محل دیکھ کر اپنے والد کی یاد آگئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاج محل کے دورے کے دوران سب کو مسحور کر دینے والی مغل فن تعمیر کی اس عظیم یادگار سے متعلق جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ 35 سال قبل جب میری عمر 11 سال تھی تو میں اپنے والد کے ساتھ سرکاری دورے پر بھارت آیا تھا اور میں تاج محل دیکھنے کیلئے ہم نے دلی سے آگرہ کا سفر کیا تھا۔

وزیراعظم ٹروڈو کے والد پیری ٹروڈو بھی دو بار کینیڈا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اور سال 1983 میں دورہ بھارت کے موقع پر جسٹس ٹروڈو ان کے ہمراہ تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تاج محل کی سیر کے دوران مصروف شیڈول کے باعث ٹروڈو کے والد ان کے ساتھ نہیں تھے۔

جسٹس ٹروڈو نے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ تاج محل کے سامنے تصاویر بنوائیں ۔ ان کا کہناتھا کہ اپنے بچوں کے ساتھ یہاں آنا بہت خاص ہے اور میں ان لمحات سے پوری طرح لف اندوز ہورہا ہوں۔

کینیڈین وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیج پر بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی۔ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے جسٹس ٹروڈو نے لکھا کہ دنیا کے خوبصورت ترین مقام کے دورے کیلئے شکریہ جبکہ ان کی اہلیہ نے بھی تاج محل کی عظیم عمارت کو ناقابل یقین لکھا۔

  Email This Post

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں