ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کنوارہ رہنے کی وجہ مہنگائی ہے سلمان خان کا حیرت انگیز انکشاف

شادی میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں
مہنگائی کے خوف سے اب تک دولہا نہیں بن پایا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وود سلطان سلمان خان جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے نے300 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی انہوں نے52 سال تک کنوارے رہنے کی دلچسپ وجہ بتادی۔ سلمان خان کا شمار جہاں بالی ووڈ کے کامیاب اداروں میںہوتا ہے وہیں ان کا شمار انڈسٹری کے کنوارے ترین اداکاروں میں بھی ہوتا ہے۔ تاحال شادی نہ کرنے کے سوال کے جواب میں سلمان خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوںنے52 سال گزر جانے کے باوجود شادی کیوں نہیں کی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے تاحال اپنی شادی نہ ہونے کا سبب مہنگائی کو قرار دیا ۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ آج کل مہنگائی بہت ہوگئی ہے اور شادی میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ مہنگائی کے خوف سے اب تک دولہا نہیں بن پایاہوں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں