ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا اس حوالے سے ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی کمشنر کے حوالے کیا۔

ترجمان کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر کے گاؤں تھروٹی ناری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 سالہ محمد زین شہید ہوا جب کہ بھارت نے تاحال فائر بندی کی 400 سے زائد خلاف ورزیاں کیں جس سے 18 شہری شہید اور 68 زخمی ہوچکے ہیں۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پیش کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان کی بردباری کے باوجود بھارت فائر بندی کی خلاف ورزیاں کررہا ہے جب کہ بھارتی فورسز کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے، بھارت فائر بندی معاہدے 2003 کی پاسداری یقینی بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں