ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکاری کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کرسکتی ٗ کرینہ کپور

ہوش سنبھالنے کے بعد سے ہی اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی تھی
اداکاری چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ٗ انٹرویو
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی تھیں، اداکاری چھوڑنے یا اداکاری کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ ہوش سنبھالنے کے بعد سے اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی تھیں لہٰذا 18 سال اداکاری کرنے کے بعد وہ سب کچھ سوچ سکتی ہیں لیکن اداکاری کو چھوڑنے یا اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کرسکتیں۔ اداکارہ کرینہ کپور خان ہدایتکار ششانکا گھوش کی فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں دکھائی دیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سونم پور، سوارا بھاسکر، شیکھا اتلسانیا بھی شامل ہیں۔ فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں