ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی میں راحت فتح علی خان کے میگا کنسرٹ کی تیاریاں شروع

 دبئی: عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کے متحدہ عرب امارات میں میوزک کنسرٹ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

استاد راحت فتح علی خان کے پروڈیوسر، بزنس ڈائریکٹرز اور پی ایم ای کے سی ای او سلمان احمد نے ورلڈ ٹور کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر رواں سال کا سب سے بڑا شو ثابت ہوگا۔

راحت فتح علی خان موسیقی کے میدان میں نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں، انھوں نے 2019کے عالمی ٹور کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کیا تھا اور اب انھوں نے 27 دسمبر کو دبئی میں میگا ایونٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں 20ہزار موسیقی کے دلدادہ شرکت کرسکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں