ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے وائس چیئر مین سینٹرل ملٹر ی کمیشن کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چین کے وائس چیئر مین سینٹرل ملٹر ی کمیشن نے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف سے چینی جنرل کی ون آن ون ملاقات ہوئی اوروفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔ چینی ملٹری وفد کے ساتھ مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔  دفاعی تعاون بڑھانے اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات پر چین کے شکر گزار ہیں ۔  چینی جنرل نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ۔ پاکستان اور پا ک فوج کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی چاہتے ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے ۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں