ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محسن عباس کی اہلیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

لاہور: پاکستانی اداکاروگلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے فیملی کورٹ لاہور میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے بیرسٹر احتشام امیرالدین کی وساطت سے لاہور فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا محسن عباس نے مجھے  تشدد کا نشانہ بنایا لہذا اس کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی، اس کے علاوہ محسن کے دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ فاطمہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت خلع کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈگری جاری کرے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  حاملہ ہونے کے باوجود محسن نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اہلیہ کا الزام

واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے دو ماہ قبل اپنے شوہر محسن عباس حیدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حاملہ ہونے کے باوجود محسن نے انہیں بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا اور پیسوں کی ہیر پھیربھی کی۔ اس کے علاوہ فاطمہ نے اپنے شوہر محسن  پر ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ ناجائز تعلقات کابھی الزام لگایاتھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محسن عباس بیوی کو دھمکیاں دینے کے مرتکب ہوئے

فاطمہ نے  اپنے شوہر  پر  تشدد  اور  دھمکیوں  کی  ایف  آئی  آر  درج  کرائی  تھی۔ محسن عباس اور فاطمہ سہیل کا کیس لاہور کی عدالت میں ہے جہاں گزشتہ پیشی کے دوران پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں اداکار محسن عباس کو اہلیہ پر پستول تاننے اورسنگین نتائج کی دھمیکاں دینے کی دفعات کے تحت قصور وار ٹھہرایاگیاتھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں