ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر میں بھارتی ظلم پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے، توقیر ناصر

 کراچی: ٹیلی ویژن کے معروف اداکار توقیر ناصر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے۔

توقیر ناصر نے مقامی انسٹیٹیوٹ میں طلباء، میڈیا اور فیکلٹی ممبران سے پروگرام ”میٹ دی اسٹار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے لیکن اس مشکل گھڑی میں پوری فنکار برادری نہ صرف کشمیر کے معاملے پر ایک اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے فیصلوں کی تائید کرتی ہے۔

اداکار نے ڈراموں کے حوالے سے کہا کہ آج کا ڈرامہ کمرشل ہے جبکہ ماضی میں ٹیلی ویژن ڈراموں کے باعث شادی بیاہ کی تقاریب میں شریک مہمان تاخیر کا شکار ہوجاتے تھے، ڈراموں میں مقصدیت اور معاشرے کی اطلاح کے لیے پیغام ہوتا تھا۔

توقیر ناصر نے کہا کہ فنی صلاحیت خداداد ہوتی ہے البتہ اکیڈمی اور مسلسل کام فن کو نکھارتا ہے، پی ٹی وی سمیت ملک میں 100 سے زائد میڈیا ہاﺅسز ہیں جو فنکاروں کی تربیت کے لیے اکیڈمیاں قائم کرسکتے ہیں، پی ٹی وی نے فنکاروں، کہانی نویسوں، ہدایت کاروں کے ساتھ ظلم کیا ہے، پی ٹی وی خود تو ترقی کرتا رہا جبکہ سینئر فنکار و دیگر زبوں حالی کا شکار رہے، پی ٹی وی کی ذمہ داری تھی کہ وہ سینئر فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی فنڈ مختص کرتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں