ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے پیدا صورتحال سے نمٹنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات باعث فخر ہیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔

سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں تعاون کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ امور عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں