ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار عابد علی کی نماز جنازہ ادا‘ سپرد خاک کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عابد علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی‘ وہ گزشتہ روز 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ عابد علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور تقریباً دو ماہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث گزشتہ روز چل بسے‘ مرحوم عابد علی کے آخری دیدار کے لئے ان کی بیٹیاں اداکارہ و ماڈل ایمان علی اور گلوکارہ راحمہ علی سمیت دیگر خواتین مسجد میں موجود تھیں۔ جب کہ اداکار عمیر لغاری‘ عجب گل‘ تنویر جمال اور فہد مصطفی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں