ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی حکومت اب کراچی کے اندر بھی ڈاکہ ڈالنے لگی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایک سال میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی 13 فیصد ہوگئی، حکومت اب کراچی کے اندر بھی ڈاکہ ڈالنے لگی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی پیشی کے بعد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ احتساب عدالت کے اندر کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکا، شاہد خاقان عباسی کو 55 دن جبکہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار کیے 37 دن ہوگئے۔ عمران الحق ایک پروفیشنل ہیں لیکن جتنے لائق لوگ ہیں وہ اب جیل یا نیب حراست میں ہیں، 55 دنوں بعد بھی نیب ریفرنس دائر نہیں کر سکا خاقان عباسی نے سستا ترین ایل این جی ٹرمینل لگایا اس وجہ سے انہیں سزا ملی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں