ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کا حکم

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کو آئندہ عمرہ پیکیج فیس اپنے وطن میں ہی ادا کرنی ہو گی۔

وزارت حج کے مطابق تمام کمپنیوں اور اداروں کو عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق عمرہ زائرین کو پہلے سعودی عمرہ کمپنی کے غیر ملکی ایجنٹ اور پھر عمرہ پیکیج کا انتخاب کرنا ہو گا، عمرہ پیکیج مطلوبہ خدمات اور سعودی عرب کے دو طرفہ ٹکٹ نمبر پر مشتمل ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں