ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گل کو وفاق میں بڑا عہدہ دیا جائے، نعیم الحق

معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز گل سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحفظات تھے جس کی وجہ سے ان کو ہٹایا گیا ہے تاہم انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے۔
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکہ جا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو اُٹھائیں گے، اگر اس معاملے پر پاک بھارت جنگ ہوئی تو اُس کی ذمہ داری اقوام عالم پر ہو گی۔
نعیم الحق نے کہا کہ قانون اور آئین کے تحت کوئی بھی سرگرمی ہو گی تو اُس کا احترام کیا جائے گا اور اگر اسے توڑا گیا تو پھر ہم برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا دھرنا اور لانگ مارچ قانون کے مطابق ہوا تو ٹھیک ورنہ کارروائی کریں گے۔
 
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں