ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ میرا اسپتال میں داخل ڈاکٹروں کا آپریشن کا مشورہ

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)لالی ووڈ اسٹار میرا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال داخل کر ادیا گیا۔فلم سٹار میرا فی الحال دبئی کے امریکن ہسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کے خون کے مختلف ٹیسٹ کئے ہیں۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے میرا کو آپریشن کا مشورہ دیا ہے لیکن ٹیسٹ نتائج کے بعد ڈاکٹر زحتمی فیصلہ کرینگے۔اطلاعات ہیں کہ فلم سٹار میرا نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی جبکہ ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ میرا نے جلد میں جلن کی شکایت بھی کی ہے۔میر انے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے کئی سماجی رہنماؤں نے ہسپتال میں میرا کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں