ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکوئوں نے معروف کامیڈین ذاکر مستانہ کو لوٹ لیا

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار کو روکا اور موبائل و نقدی چھین لی، جاتے ہوئے کار کی چابی بھی لے گئے
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے سرسید میں ڈاکوئوں نے مشہور کامیڈین ذاکر مستانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سرسید کے علاقے سیکٹر 11/A میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے پاکستانی مشہور کامیڈین ذاکر مستانہ ولد محمد اقبال کی کلٹس کار نمبر AXC-244 کو روک کر A-7 سام سنگ موبائل فون اور 12 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوتے ہوئے کار کی چابی بھی ساتھ لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی، تاہم معروف کامیڈین ذاکر مستانہ کو ڈاکوئوں کی جانب سے لوٹنے کے بعد اسٹیج فنکاروں میں تشویش پائی جانے لگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں