ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احمد علی اکبر امریکا میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے بہترین اداکار قرار

کراچی: پاکستانی اداکار  احمد علی اکبر کو امریکا میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے دوران فلم ’’لال کبوتر‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اداکار علی اکبر نے یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں انہیں فلم ’’لال کبوتر‘‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’لال کبوتر‘‘رواں سال 22 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔ فلم کی کہانی کراچی کے گرد گھومتی ہے جب کہ فلم میں علی اکبر کے ساتھ اداکارہ منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم باکس آفس پر اوسط درجے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں