ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقرا عزیز کا رنگ گورا کرنیوالی کریم کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار

کراچی(کلچرل ڈیسک)معروف اداکارہ اقرا عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا۔متنازع بیانات اور حرکات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اقرا عزیز کے منگیتر و اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اور اقرا عزیز کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اقرا کی جانب سے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔یاسر حسین نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ بات سب کو بتانا اس لئے ضروری ہے کہ کیوں کہ یہ ایک بہترین کام ہے، گزشتہ روز اقرا نے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا باوجود اس کے کہ وہ لوگ معاشرے میں فرق پیدا کرنے کی مد میں کثیر رقم کی پیشکش کر رہے تھے۔یاسر حسین نے اقرا عزیزکی جانب سے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کو جرات مندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح قدم اْٹھایا کیوں کہ بے شک کسی گورے کو کالے پر اور کالے کو گورے پر فضیلت نہیں، ساتھ ہی یاسر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے جیسا بنایا ہے اس میں خوش رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں