ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر لیاقت کا وزیر اعظم کو پیغام ، اہم رہنما کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

عامر لیاقت کا وزیر اعظم کو پیغام
تحریک انصاف کے اہم رہنما اور معروف اینکر عامر لیاقت حُسین نے وفاقی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے افسوس ناک بیان پر وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے ہماری جان چھُڑوا دیجیے۔ عامر لیاقت حُسین نے کہا وزیراعظم صاحب آپ جانتے ہیں کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتا ہوں۔

میری آپ سے دست بستہ گزارش ہے کہ آپ ان (وفاقی مشیر اطلاعات) سے ہماری جان چھُڑوا دیجیے۔ آپ سے گزارش کرتا ہوں پلیز ہم پر رحم فرمائیں۔ ان سے ہماری جان چھُڑوا دیں۔ اس طرح کی باتیں، اس موقعے پر ۔ کچھ نہیں پتا۔ بس آپ سے بہت گزارش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم صاحب یہ میں آپ سے کہہ رہا ہوں۔ ان سے کچھ نہیں کہہ رہا۔

ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ اس کے بعد عامر لیاقت نے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بھی ایک چیز دکھانا چاہتا ہوں۔

اپنے ٹویٹر پر بھی وزیر اعظم کے نام یہ پیغام پوسٹ کیا ”وزیراعظم صاحب ! انتہائی دست بستہ ادب کے ساتھ یعنی ہاتھ جوڑ کے ملتمس ہوں کہ میں گھبراتا نہیں ہوں مگر ایسی باتیں سن کر گھبرا جاتا ہوں ،ان کے لیے کچھ کیجیے، بہت ہوگیا، پلیز کچھ کیجیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں