ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے

پیرس: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پیرس فیشن ویک کے دوران لی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

گزشتہ برس ماہرہ خان نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرکے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ پاکستانی فنکار بھی کسی سے کم نہیں۔ کانز فلم فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کے لباس اور اسٹائل کی بے حد تعریف کی گئی تھی۔

تاہم رواں سال وہ کانز میں شرکت نہ کرسکیں جس کے باعث ان کے مداح  مایوس ہوگئے تھے۔ لیکن ماہرہ نے اپنے چاہنے والوں کی مایوسی دورکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کانز میں تو نہیں لیکن پیرس فیشن ویک میں شرکت کریں گی۔

ماہر خان پیرس فیشن ویک میں حصہ لینے کے لیے گزشتہ روز ہی خوشبوؤں کے شہر پیرس پہنچی ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل برانڈ لوریال پیرس کی سفیر کی حیثیت سے پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ پیرس فیشن ویک 23 ستمبرسے یکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں