ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی خطاب
جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو شان دار پذیرائی ملی ہے، وزیراعظم کا خطاب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے ان کے خطاب کے دوران5مرتبہ تالیاں بجا کرخراج تحسین پیش کیا گیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریباً 50 منٹ تقریر کی وزیر اعظم عمران خان تاریخی خطاب دنیا کا ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اہم خطاب میں دنیا کو واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ کا آغاز ہوگیا تو اس کے پوری دنیا پر بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم دن بہ دن بڑھتے چلے جارہے ہیں لیکن عالمی برادری مادیت پرستی کی وجہ سے خاموش ہے.

دنیا کو بھارت کی بڑی آبادی والی مارکیٹ تو نظر آرہی ہے لیکن وہ 80 لاکھ لوگ نظر نہیں آرہے جنہیں گزشتہ53 روز سے کرفیو کے نام پر قید کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے، ہمارا ایمان’ لا الہ الا اللہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں ایسا سوچا بھی نہیں جاسکتا ہے، اقلیت سے اچھا سلوک نہ کرنا اسلامی تعلیمات کے برعکس ہے، ہولوکاسٹ کے بارے میں احتیاط کی جاتی ہے کہ یہودیوں کو تکلیف ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں اللہ کے رسول کی عزت کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں