ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان

کراچی: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھیج دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اکتوبر میں عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے تیارکی جانے والی سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 41 پیسے اور مٹی کا تیل 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں