ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد معمولات زندگی بحال

میرپور آزاد کشمیر میں خوفناک زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں آہستہ آہستہ معمولات زندگی بحال ہورہی ہے، بازار اور مارکیٹیں کھل گئی ہیں، جاتلاں سے چیچیاں نہر اپر روڑ کو ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرپورآزادکشمیرمیں ہولناک زلزلے کے بعد آج سے جاتلاں بازار میں تقریبا تمام چھوٹی بڑی دکانیں کھل گئی ہیں اورآہستہ آہستہ معمولات زندگی بحال ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات بھر کی بارش کی وجہ سے زلزلہ متاثرہ لوگوں کو خیموں میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ پاک فوج اور محکمہ شاہرات نے جاتلاں سے چیچیاں نہر اپر روڑ کو ہلکی ٹریفک کے لئے بحال کردی ہے۔ سرکاری اور فلاحی اداروں نے امدای سرگرمیوں کے دوران لوگوں کو راشن اور خیمے بھی تقسیم کئے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 24 ستمبر کو 5 اعشاریہ8 کی شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں میرپور میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں