ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف دور کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، حیران کن خبر سامنے آگئی

نواز شریف دور کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا
 آڈیٹر جنرل نے نواز شریف کے دور حکومت میں جاری کئے گئے یورو بانڈز کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا ہے۔

آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق کابینہ سے یورو بانڈز جاری کرنے کی منظوری نہیں لی گئی اور شرح منافع بھی زیادہ مقرر کی گئی تھی۔

نجی نیوز چینل  کے مطابق وزارت خزانہ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر صرف وزیراعظم کی منظوری سے بانڈز جار ی کیے۔ ایک ارب ڈالرز کے دس سالہ بانڈز 8.25 اور پانچ سالہ بانڈز 7.25 فی صد ریٹ پر جاری کئے گئے، بانڈز کے لیے مقرر کی گئی شرح منافع دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ بانڈز کی شرح بلند رکھنے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے لہٰذا قومی خزانے کو نقصان پہچانے کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں