ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چمن دھماکے میں جے یو آئی رہنما مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق

چمن میں دھماکہ، جے یو آئی (ف) کے رہنما سمیت متعدد افراد شدید زخمی
چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، مولانا محمد حنیف کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکا ہو گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں