ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر کی قدر بڑھنے کے باوجود سونے کی قیمت میں واضح کمی

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا اور ڈالر 157 روپے 17 پیسے سے  بڑھ کر 157 روپے 36 پیسے تک پہنچ گیا، تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 40 پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔

ڈالر کی قدر بڑھنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کمی واقع ہوئی، جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کمی ہوئی اور سونا سستا ہوکر 1487 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان،  فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 87 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 74 ہزار 588 روپےہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں