ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بری افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی زمینی افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، مہمان سعودی کمانڈر کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جب کہ سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بری افواج کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل سعودی لینڈ فورس کی استعداد کار میں اضافہ و تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ سعودی کمانڈر نے خطے میں استحکام کے لیے پاک آرمی کی کوششوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں