ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلفی کا جنون ایک اورجان لے گیا

گوجرانوالا: رحمانیہ پھاٹک پرسیلفی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

گجرات کے علاقے رحمانیہ پھاٹک پر سیلفی لیتے ہوئے 2 دوست ٹرین کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 32 سالہ زعیم جبکہ زخمی کی 19 سالہ مبین کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کوطبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں سیلفی لیتے ہوئے متعدد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ بھارت دنیا بھر میں سیلفی لینے کے دوران ہلاکت کے واقعات میں سرفہرست ہے جب کہ بھارت کے بعد بالترتیب روس، امریکا اور پاکستان شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں