ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی

 لاہور: پنجاب میں آئندہ 3 ماہ کے لیے فصلوں کی باقیات، ٹائر، پلاسٹک اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں فضائی آلودگی پر قابو اور اسموگ کو کم کرنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کا اطلاق آج بدھ یکم اکتوبر سے ہوگا۔ یہ پابندی صوبے میں یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2019 تک 3 ماہ کے لئے لگائی گئی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق صوبے بھر میں ٹائر، پلاسٹک مٹیریل وغیرہ جلانے پر پابندی عائد ہو گی۔ کھیتوں میں آگ لگانے پر پابندی ہو گی۔ یہ فیصلہ فضائی آلودگی اور فوک کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں