ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1100 روپے کی کمی

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی وا قع ہوئی اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1468 ڈالر ہوگئی، جب کہ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان،  فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 85 ہزار 900 روپے  اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 73 ہزار 645 روپےہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں