ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہوش حیات کا کشمیر پر بات کرنے سے انکار اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

مداحوں کی جانب سے زبردست تنقید کا نشانہ بنایا گیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان سے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات کی مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے مہوش سے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کا کہا تو مہوش حیات نے کشمیر پر اپنی رائے دینے سے صاف انکار کردیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں یتیم بچے ہیں کیا آپ نے ان کیلئے کچھ سوچا ہے؟ اس سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ مجھے مسئلہ کشمیر پر بات سے منع کیا گیا ہے۔ اداکارہ کی یہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ مہوش حیات نے وضاحت پیش کی کہ یہ ایک فلاحی ادارے کی تقریب کی ویڈیو ہے اور مجھے کہا گیا تھا کہ تقریب کے دوران سیاسی معاملے پر اور کوئی بھی غیر متعلقہ گفتگو نہیں کرنی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں