ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولز مالکان کو بقایاجات لینے کا اختیار دیدیا

پشاور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولز مالکان کو گرمیوں کی چھٹیوں کے بقایاجات لینے کا اختیار دیدیا۔

پشاورہائی کورٹ سالانہ فیسوں میں اضافے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسکولز مالکان بچوں سے ماہانہ 25 فیصد تک بقایاجات وصول کرے اور پرائیویٹ اسکولز ریگولیرٹی اتھارٹی مستقبل میں فیسز کی تعین کے لیے کمیٹی بنائے۔

عدالت نے ٹرانسپورٹ کی مد میں فیس کا تعین کرنے لیے اتھارٹی کو 60 دن میں رولز بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے پاس سول کورٹ کے اختیارات موجود ہے، مستقبل میں ناانصافی کی صورت میں درخواست گزار عدالت سے رجوع کریں جب کہ پرائیویٹ اسکول ریگولیرٹی اتھارٹی اسکولوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لے۔

عدالت نے تمام اضلاع میں اتھارٹی دفاتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کئی اسکولوں کو بغیر انکوائرئی رجسٹریشن دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں