ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیمرا کا کیبل آپریٹر کو بجلی کے کھمبوں سے تار ہٹانے کا حکم

کے الیکٹرک کو ٹی وی کیبل اور انٹرنیٹ کیبلز کے تاروں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں
غیر محفوظ طریقے سے نصب تاریں حادثات کا سبب بن رہی ہیں، کے الیکٹرک سے تعاون کریں، پیمرا کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) نے کیبل آپریٹرز کو بجلی کے کھمبوں سے تار ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے کمشنر کراچی اور دیگر حکام کو بجلی اور لائٹوں کے کھمبوں سے ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبل کے تاروں کو ہٹانے سے متعلق خط لکھنے کے بعد پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو بجلی کے کھمبوں سے تار ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ پیمرا نے اپنے خط میں کیبل آپریٹرز کو کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو ٹی وی کیبل اور انٹرنیٹ کیبلز کے تاروں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں‘ ٹی وی اور انٹرنیٹ کی تار کے الیکٹرک کے کھمبوں پر غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقے سے نصب کی گئی ہیں جو حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو کے الیکٹرک کے کھمبوں پر لگے تاروں اور کیبل آپریٹرز کو کے الیکٹرک کے کھمبوں پر لگے تاروں اور کیبل آلات کیخلاف آپریشن سے متعلق آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ کے الیکٹرک سے تعاون کریں اور اپنی تاروں کو ٹھیک کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں