ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ سندھ رات گئے کراچی کی سڑکوں پر پہنچ گئے‘ علاقوں کا جائزہ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ‘ سعید غنی‘ مرتضیٰ وہاب‘ سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ اور ڈی جی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یوسی37 کورنگی‘ قیوم آباد میں عارضی جی ٹی ایس کا معائنہ کیا اور قیوم آباد‘ ڈیفنس نالہ بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو قیوم آباد سی علاقہ کی سڑک‘ کچرا کنڈی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عارضی جی ٹی ایس سے کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائت منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے5ہزار سڑک‘ پی این ٹی کالونی کا بھی دورہ کیا‘ وزیراعلیٰ سندھ نے علاقوں کو گرین بیلٹ بنا کر درخت لگانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ ریسٹورنٹ پر بیٹھے لوگوں سے ملے‘ وزیراعلیٰ سندھ نے5ہزار سڑک پر قائم نرسریز کا معائنہ کیا اور ڈی سی کورنگی کو علاقہ گرین بنانے کی ہدایت کی۔ سید مراد علی شاہ نے کرسچن ٹائون‘ ناصر جمپ کورنگی کا دورہ کیا اور نئے بنائے گئے کچرا کنڈی کا معائنہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں