ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیڈلائن ختم‘بھارتی سائنسدان چاند گاڑی کے ساتھ رابطے میں ناکام

اس مشن میں بھارتی چاند گاڑی کسی قسم کا کوئی پیغام بھی زمینی اسٹیشن پر نہیں بھیج سکی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اپنے دوسرے چاند مشن چندریان 2 کے لینڈر وور وکرم کے ساتھ رابطہ کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ بھارت نے چاند گاڑی چاند پر اتارکرکچھ تجربات کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کا یہ چاند مشن ناکام ہوگیا اور وکرم کے ساتھ ان کا رابطہ منقطع ہوگیا انہوں نے گاڑی و کرم کے ساتھ رابطہ کرنے کیلئے 14دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی جو گزشتہ روز ختم ہوگئی لیکن بھارتی سائنسدان و کرم کے ساتھ رابطہ کرنے میں ناکام ہوگئے۔ اس مشن میں بھارتی چاند گاڑی کسی قسم کا کوئی پیغام بھی زمینی سٹیشن پر نہیں بھیج سکی اور نہ ہی کوئی تجرباتی مشن پورا کرسکی۔بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (آئی ایس آر او) نے کہا ہے کہ قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو لینڈر وور وکرم کے ساتھ رابطہ ٹوٹنے کی وجوہات تلاش کریگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں