ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر سے متعلق بیان نہ دینے پر رابی پیرزادہ نے مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 کراچی: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے معصوم کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم سے متعلق بیان نہ دینے پر مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

رابی پیرزادہ نے انسٹا گرام پر اپنی اور مہوش حیات کی مشترکہ ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مہوش مجھ سے زیادہ بہتر ہیں کیوں کہ میرے والدین مجھے اجازت نہیں دیتے کہ میں ’ بلی‘ جیسے آئٹم سانگ کروں اور خاص لوگوں سے دوستی کروں۔

رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ مہوش حیات کا جتنا تجربہ ہے اتنا تجربہ میرا نہیں لیکن میں تصور بھی نہیں کرسکتی کہ کوئی پاکستانی کشمیر پر لب نہ کھولے خواہ کوئی بھی صورتحال ہو۔

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مہوش حیات کی سرجری سے پہلے اور بعد کی تصاویر دیکھی ہیں۔ وہ اب پہلے سے زیادہ حسین ہوگئی ہیں جوکہ سچ بات ہے۔ در حقیقت میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں اپنے چہرے اور ہونٹوں کو بہتر کرسکوں بلکہ میرے نزدیک اللہ کی تخلیق کو بگاڑنے سے بہتر یہ ہے کہ میں اس رقم سے کسی کی مدد کر دوں۔

یہ پڑھیں: کشمیر پر گفتگو سے انکار پر مداحوں نے مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں