ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوورسیز پاکستانیوں کیلیے سامان لانے سے متعلق نئی سہولت متعارف

 کراچی: پی آئی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اضافی سامان وطن لانے سے متعلق ایک نئی اسکیم متعارف کرادی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نئی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، شیڈول فلائٹ سے 4 گھنٹے قبل اضافی سامان کی بکنگ پر پچاس فیصد تک رعایت ملے گی۔

اضا فی سامان کی نئی اسکیم سے اوورسیز پاکستانیوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق برطانیہ، کینیڈا، یورپ سمیت دیگر خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کو سہولت حاصل ہوگی، قومی ایئرلائن کی جانب سے کیے گئے اس اقدام سے ادارے کو ریونیو حاصل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں