ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل اوسی پارکرنیوالے لوگ بھارتی بیانیےکےہاتھوں میں کھیلیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مددکیلئے لائن آف کنٹرول پارکرنیوالابھارتی بیانیےکےہاتھوں میں کھیل رہاہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرکےعوام کے غم و غصہ کو سمجھتاہوں، وہ مقبوضہ وادی میں2ماہ سےاپنے کشمیری بھائیوں کوبھارت کےغیرانسانی کرفیو کی قید میں دیکھ رہےہیں۔

تفصٰلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ جو شخص کشمیریوں کی مددکیلئے آزاد کشمیر سے ایل اوسی پار کرے گا وہ بھارتی بیانیےکےہاتھوں میں کھیلے گا، چاہے اس کا مقصد کشمیریوں کو انسانی امداد کی فراہمی اور ان کی جدوجہد کی حمایت ہی کیوں نہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سےبھارت کومقبوضہ وادی میں مظالم بڑھانے اور ایل اوسی پارحملےکابہانہ ملےگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت اپنے بیانیے کے ذریعے پاکستان پر “اسلامی دہشت گردی” کا الزام لگا کر ظالمانہ بھارتی قبضے کیخلاف اہل کشمیر کی جائز جدوجہد سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ ایل او سی پار کرنے والا شخص کشمیریوں اور پاکستان دونوں کا دشمن ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں