ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

میر پور: آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں اتوار کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر اور میرپور میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اتوار کی علی الصبح ایک مرتبہ پھر مختلف علاقے زلزلے کے جھٹکوں‌ سے لرز اٹھے جس سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ خالق آباد میں مکان زمین بوس ہونے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 5 بج کر 36 منٹ پرآیا، جس کا مرکز جہلم سے 15 کلومیٹرمغرب کی طرف تھا،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.8 ریکارڈ کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں