ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم آج 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل 3 روزہ دورہ چین پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کل 3 روزہ دورہ چین پر بیجنگ روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی چین جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے چین کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چینی حکام سے بات چیت ہوگی، متعدد مفاہمتی یاد داشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جب کہ پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کےامور بھی زیر غور آئیں گے جس کے بعد جمعرات کو وزیراعظم کی وطن واپسی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں