ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان پیر کی رات چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی، وہ 4 روزہ دورہ پر پیر کی رات بیجنگ روانہ ہوں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم کی چین میں سی پیک اور ایم ایل ون سمیت دیگر منصوبوں پر چینی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی عمران خان چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات کریں گے جبکہ پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں