ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ چونیاں؛ 4 بچوں کے قاتل کا مزید کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

چونیاں: سانحہ چونیاں میں 4 بچوں کے قاتل سہیل شہزاد کا مزید کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سانحہ چونیاں میں 4 بچوں کے قاتل سہیل شہزاد کا مزید کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔ سہیل شہزاد چونیاں کے علاقے الہ آباد میں بھی کافی عرصہ چنگ چی رکشہ چلاتا رہا ہے، سہیل شہزاد کے خلاف مزید 6 مقدمات کا ریکارڈ سامنے آیا جس میں 3 مقدمات چوری اورایک مقدمہ ارادہ ڈکیتی اور2 مقدمات ناجائز اسلحہ کا ہے جو تھانہ الہ آباد اورتھانہ صدر چونیاں میں درج ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا مقدمہ 500/12 مورخہ 3/9/12 جرم 380/411 چوری بمعہ برآمدگی، دوسرا مقدمہ نمبر 265/16 مورخہ 11/7/16 جرم 13/2 اے ناجائز اسلحہ، تیسرا مقدمہ 713/12 مورخہ 5/12/12 جرم 13/20/65 ناجائز اسلحہ، چوتھا مقدمہ 712/12 مورخہ 5/12/12 جرم 399/401 ارادہ ڈکیتی، پانچواں مقدمہ 600/12 مورخہ 18/10/12 جرم 379/411 چوری بمعہ برآمدگی جب کہ چھٹا مقدمہ 565/12 مورخہ 8/10/12 جرم 379 چوری درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے چونیاں میں 4 بچوں سے زیادتی اور قتل کے ملزم سہیل شہزاد کو 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں