ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سی پیک اتھارٹی کے چیئرپرسن مقرر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت ‏وزیراعظم عمران خان 4 سال کے لیے اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد اب یہ آرڈیننس نافذ ہوگیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہ ہونے پر لایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کے تحت سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا اور ‏سی پیک اتھارٹی 10ارکان پر مشتمل ہوگی، سی پیک ‏اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 گریڈ کا سرکاری افسر ہوگا، جب کہ وزیراعظم عمران خان 4 سال کے لیے اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے، ‏وزیراعظم ہی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اورارکان کی تعیناتی کریں گے، ‏سی پیک سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کے اکثریتی ارکان کی منظوری سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں