ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بلاول بھٹو کے نام سے جعلی ہاؤسنگ ا سکیم کا انکشاف

اینٹی کرپشن ایسٹ کا بلاول بھٹو ویلفیئر ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ‘ کمپنی کا سی ای او گرفتار
ملزمان نے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے‘ منظم گروپ سرکاری زمین پر قبضہ کرکے اسکیم دکھا رہا تھا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام سے کراچی میں جعلی ہاؤسنگ اسکیم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن ایسٹ نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ ضمیر عباسی کے مطابق جعلی اسکیم کے حوالے سے متعدد شکایات ملنے پر بلاول بھٹو ویلفیئر ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے کمپنی کے سی ای او کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے جعلی ہاؤسنگ سکیم کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔ منظم گروپ سرکاری زمین پر قبضہ کرکے اسکیم دکھا رہا تھا، جس سکیم کا وجود ہی نہیں، اس کی چونسٹھ فائلیں بھی فروخت کر دی گئیں۔نوری آباد میں زمین دکھا کر جعلسازی کی جا رہی تھی۔ اینٹی کرپشن ایسٹ کے مطابق گروپ مزیدا سکیمیں چلا رہا ہے جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں