ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ریاست بہار میں مسجد پر حملہ، پتھرائو سے متعدد نمازی زخمی

آر ایس ایس کے غنڈوں کی مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی سے علاقہ میں شدید کشیدگی
درگاہ پوجا کے موقع پر دسہرہ کے جلوس کا روٹ تبدیل کرنے پر مسلم کمیونٹی کا انتظامیہ سے احتجاج
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں آر ایس ایس کے غنڈوں کی مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی سے علاقہ میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے مسجد پر پتھرائو کیا۔ تفصیلات کے مطابق جہاں آباد میں درگاہ پوجا کے موقع پر دسہرہ کا جلوس آرہا تھا مگر منتظمین جلوس کا روٹ بدل کر رخ مسلمانوں کے علاقے کی طرف موڑ دیا اور راستہ میں آنیوالی مسجد پر پتھرائو کیا۔ پتھرائو کے وقت مسجد میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی۔ آر ایس ایس کے جلوس کا روٹ تبدیل کرنے پر مسلم کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا۔ پتھرائو سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ واقعے کے بعد مسلمانوں میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔ مقامی پولیس ذمہ داروں کیخلاف کارورائی سے بھی گزیر کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں