ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا کا دھرنا شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا، فواد چوہدری

جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا کا دھرنا شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کواٹر اسپتال میں ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈینگی سے دو افراد متاثر ہوئے جب کہ ڈینگی متاثرہ افراد کی ٹریول ہسٹری راولپنڈی اسلام آباد کی ہے۔جمعیت علمااسلام (ف) کے دھرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے اہم پرنس ولیم اور پرنسز کیٹ کا دورہ ہے، مولانا کے دھرنے کی ابھی کئی تاریخیں تبدیل ہوں گی، ان کا دھرنا شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں