ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہلیہ مجھ سے زیادہ قابل ہیں، حمزہ علی عباسی

 کراچی: اداکارحمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ نیمل خاوران سے زیادہ قابل ہیں۔

دوماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ دونوں کی شادی انتہائی سادہ انداز میں ہوئی تھی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پراسٹوری میں اہلیہ نیمل کی جانب سے بنائی گئی ایک پینٹنگ شئیرکرتے ہوئے  لکھا کہ نیمل نے یہ پینٹنگ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بنائی ہے۔

اداکار نے کہا کہ جب آپ کی اہلیہ آپ سے زیادہ قابل ہوں تو کیسا لگتا ہے؟ اوراپنے اس سوال کا جواب خود ہی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ فخر اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں