ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مرغیاں بانٹنے سے کچھ نہیں ہوتا حکومت پہلے عوام کو بنیادی سہولتیں دے، پشاورہائیکورٹ

پشاور: ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس قیصررشید نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ مرغیاں بانٹنے سے کچھ نہیں ہوتا حکومت پہلے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے نہری پانی گندہ کرنے اورآلوگی پھیلانے کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی۔ محکمہ انہار کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ نہروں کی صفائی اور آلودگی سے بچانے کے لئے پی سی ون تیارکرلیا ہے۔

اس موقع پرایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ نے عدالت کو بتایا کہ نہروں کی صفائی اورآلودگی سے پاک رکھنے کے لئے کئی ارب روپے درکارہیں۔ محکمہ خزانہ اس پرکام کررہا ہے، فنڈ ملیں گے تو اس پرکام شروع کردیا جائے گا جس پر جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ حکومت کی کچھ ترجیحات ہونی چاہیئں، لوگ گندہ پانی پینے پر مجبورہیں، حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ مرغیاں بانٹنے سے کچھ نہیں ہوتا حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے عدالت نے محکمہ انہار کورپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں