ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر اور سونا مہنگا ہوگیا

کراچی: انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ جب کہ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک پیسہ بڑھ گئی اور ڈالر 156 روپے 6 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 7 پیسے پر بند ہوا جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1496 ڈالر ہوگئی، جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد  74 ہزار 674 روپے ہوگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1050روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں