ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں اصل مالکان سے زمینیں لے کر بااثر طبقے میں تقسیم کردی گئیں،عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کےپلاٹوں کی الاٹمنٹ پرپابندی برقرار رکھی ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادمیں آج تک سی ڈی اے،ہاؤسنگ فاونڈیشن نےبےگھرلوگوں کی اسکیم شروع نہیں کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ سی ڈی اے،ہاؤسنگ فاؤنڈیشن صرف نیلامی کےذریعےپلاٹ الاٹ کرسکتےہیں اور کسی پلاٹ کی الاٹمنٹ ضروری ہوتوعدالت سےرجوع کرسکتےہیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے قرار دیا کہ سی ڈی اےنےزمین ایکوائرکرنےکےاختیارکاغلط استعمال کیا اور اصل مالکان سےزمین قبضہ کرکےبااثرطبقےمیں تقسیم کردی۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ 6دہائیوں سےمتاثرین معاوضےکی ادائیگی کیلئےٹھوکریں کھاتےپھررہےہیں، انہیں معاوضہ دینےتک عدالت پابندی برقراررکھےگی۔

ہائی کورٹ نے اسلام آبادکےمتاثرین کےمعاملات3ماہ میں حل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب  کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں